اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کا سرغنہ ابوبکر بغدادی کو جو مقبوضہ جولان کے علاقے میں القائم سٹی پر شامی فوج کے ایک ہوائی حملے میں زخمی ہوگيا تھا- معالجے کے لئے اسرائیل کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ جولان کی طرف داعش کے کاروان کو بڑھتے ہوئے دیکھا گيا ہے۔ داعش کا یہ کاروان جولان سے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوا ہے۔ جرمن انٹلجنس نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے سرغنے کا مقبوضہ جولان کے ایک دور افتادہ علاقے میں واقع ایک ہسپتال علاج کیا جارہا ہے۔ یہ دور افتادہ علاقہ شامی فوج کے حملوں سے دور ہے- فرانس ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شام کے سرحدی علاقے قائم پر فضائي حملوں میں ایک کاروان کونشانہ بنایا گيا تھا جس میں داعش کا سرغنہ ابو بکر بغدادی بھی موجود تھا۔
.......
/169